28 جولائی 2015 - 12:16
بحرین کی الوفاق تنظیم کے رہنما رہا ہو گئے+ تصاویر

بحرین کی اسلامی تنظیم الوفاق کی کونسل کے سربراہ چھے مہینے آل خلیفہ کی جیل میں گزارنے کے بعد رہا ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی اسلامی تنظیم الوفاق کی کونسل کے سربراہ چھے مہینے آل خلیفہ کی جیل میں گزارنے کے بعد رہا ہو گئے۔
سید جمیل کاظم جنہیں چھے ماہ قبل آل خلیفہ حکومت کے مزدوروں نے سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے جرم میں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا تھا گزشتہ روز رہا کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے الوفاق تنظیم کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو بھی کئی مہینوں سے جیل میں بند کر رکھا ہے تاہم ملک کے مختلف علاقوں میں ان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲